دنیا
22 اگست ، 2015

حالیہ بات چیت جامع مذاکرات نہیں،بھارتی وزیر خارجہ

حالیہ بات چیت جامع مذاکرات نہیں،بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی ...... بھارت نے پاک بھارت مذاکرات کیلئے پیشگی شرط رکھ دی ہے۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیزصرف دہشتگردی پر بات کرنے دلی آئیں ان کا خیر مقدم کرینگے،جب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہوگی کوئی تیسرا فریق نہیں ہوگا،پاکستان یہ دو شرائط نہیں مانتا تو پھر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی قلابازی کھاتے ہوئے کہا کہ نواز مودی ملاقات میں جامع مذاکرات کی بحالی کی بات نہیں ہوئی تھی ،سرتاج عزیزصرف دہشتگردی پر بات کرنے دہلی آئیں ان کا خیر مقدم کرینگے۔ان کا کہناتھا کہ حالیہ مذاکرات اوفا سے برآمد ہوئے ہیں جس میں کشمیر پر بات چیت شامل نہیں،بھارت مذاکرات سے بھاگ نہیں رہابلکہ پاکستان جامع مذاکرات سے بچ کر صرف کشمیر پر بات کرناچاہتا ہے۔

مزید خبریں :