23 اگست ، 2015
نواب شاہ..........نواب شاہ میں ائیر پورٹ تھانے کی پولیس نے حاجی نصیر قبرستان کی جھاڑیوں میں چھاپا مار کر گدھوں کو ذبح کرتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ڈی ایس پی سٹی یار محمد رند نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر گدھوں کوذبح کرتے ہوئے دو افراد عابد بھٹی اور مشکی شیخ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔یار محمد رند کے مطابق ملزمان گدھوں کا گوشت مبینہ طور پر ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔