پاکستان
23 اگست ، 2015

عمران خان نے مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

عمران خان نے مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد.......پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس آج 3بجے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کرینگے۔اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غوراورملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، اجلاس میں مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہوگی۔

مزید خبریں :