پاکستان
23 اگست ، 2015

ٹنڈو الٰہ یار : خواجہ اجمیرکالونی میں ماں اور دو بیٹیاں قتل

ٹنڈو الٰہ یار : خواجہ اجمیرکالونی میں ماں اور دو بیٹیاں قتل

ٹنڈو الٰہ یار ........ٹنڈو الٰہ یار کی خواجہ اجمیرکالونی میں نامعلوم افراد نے ماں اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ ملزمان فرار ہوگئے ۔ خواجہ اجمیر کالونی میں الصبح نامعلوم افراد ملک منظور کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں سوئے ہوئی 45سالہ رابعہ،18سالہ مہوش 16سالہ سعدیہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔ اس موقع پر مہوش اور سعدیہ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے مہوش کی کچھ عرصے قبل کاشف نامی شخص سے شادی کی تھی اور وہ اس کی بیٹی پر تشدد کرتا تھا کچھ عرصے کے بعد اس نے اس کی بیٹی کو چھوڑ دیا اور شک ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹیوں کو کاشف نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے اس حوالے سے ایس ایچ او بی سیکشن ریاض سومرو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں سے معلوما ت حاصل کی جس سے یہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ دکھائی دیتا ہے ۔پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :