پاکستان
23 اگست ، 2015

کراچی:غیررجسٹرڈ، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی

کراچی:غیررجسٹرڈ، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی

کراچی.......کراچی ٹریفک پولیس کی غیررجسٹرڈ گاڑیوں ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ دو روز میں ڈھائی سو سے زائد گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق ڈیفنس ، کلفٹن ، نیپا چورنگی اور صدر سمیت شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ دو روز میں غیررجسٹرڈ ڈھائی سو سے زائد گاڑیوں کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ فینسی نمبر پلیٹ اور گاڑی کے کالے شیشوں پر پانچ سو روپے کے چالان کے ساتھ فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے بھی ہٹائے جارہے ہیں ۔ دوروز میں فینسی نمبر پلیٹ والی چھ سو سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے ۔پکڑی جانے والی غیررجسٹرڈ گاڑیاں متعلقہ تھانے میں رکھی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق رجسٹرڈ نمبر پلیٹ پیش کرنے کی صورت میں ہی گاڑیوں کو تھانے سے لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید خبریں :