پاکستان
23 اگست ، 2015

پارٹی رہنمائوں سے وزرا ء کا ناروا رویہ، پیر صابر شاہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

پارٹی رہنمائوں سے وزرا ء کا ناروا رویہ، پیر صابر شاہ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد.......مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پیر صابر شاہ نے وفاقی وزرا کے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ ناروا روئیے کا بھانڈا بھری محفل میں پھوڑ دیا ۔ پیر صابر شاہ کہتے ہیں کہ وزرا کا رہنمائوں کے ساتھ یہ رویہ ہے تو کارکنوں اور عوام کے ساتھ کیا ہوگا۔ یوں تو اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر صابر شاہ کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ہری پور سے قومی اسمبلی کی نشست کی فتح کا جشن منانے اکٹھے ہوئے تھے مگر صدر محفل نے وفاقی وزیر پرویز رشید اور وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر آصف کرمانی کو وفاقی وزرا کی بے اعتنائیوں کے قصے سنا دئیے۔ پیر صابر شاہ نے کہا کہ وزرا کی طرف سے لیگی کارکنوں اور رہنمائوں کے ساتھ رویہ ایسا ہی رہا تو وہ اسکی دعا کریں گے ۔ اس پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری جماعت ہے اور پیر صابر شاہ کی گفتگو اسی کا عکاسی کرتی ہے۔پیر صابر شاہ نے اپنی تقریر میں وزیراعظم نوازشریف کی تعریف تو کی لیکن دبے لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ خیبر پختونخواہ میں کامیابی کے لئے مقامی قیادت کو اہمیت دینا ہوگی۔

مزید خبریں :