کھیل
17 مئی ، 2012

بھارتی لیگ کھیلنے والوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آصف باجوہ

بھارتی لیگ کھیلنے والوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، آصف باجوہ

لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈ سیریز ہاکی کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے 31 مارچ 2011ء سے قبل معاہدوں اور اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر معاوضے کی ادائیگی کے ثبوت پیش نہ کئے تو انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے آصف باجوہ نے بتایا کہ سینئر ہاکی ٹیم کا اولمپکس کی تیاری کیلئے 11 جولائی سے برمنگھم میں 10 روزہ کیمپ لگایا جائیگا۔ قومی ٹیم اولمپک مقابلوں سے پہلے بیلجیئم، نیوزی لینڈ یا ارجنٹینا میں سے 2 ٹیموں کے خلاف پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ سینئر ٹیم اذلان شاہ کپ کے بعد9 سے 18 جون تک یورپ کا دورہ کرے گی، جرمنی کے خلاف 2، بیلجیئم اور ہالینڈکے خلاف ایک ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ جونئیر ٹیم اگست میں چین کا دورہ کرے گی جبکہ نومبر میں ملائیشیا میں 7 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت اور اگلے برس یورپ کا دورہ بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سیریز ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے بنائی گئی ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔

مزید خبریں :