دنیا
25 اگست ، 2015

بھارت سواکروڑ مسلمانوں کو آزادی نہیں دینا چاہتا ، زاہد ہاشمی

بھارت سواکروڑ مسلمانوں کو آزادی نہیں دینا چاہتا ، زاہد ہاشمی

پیرس....... رضا چوہدری....... یورپ کشمیر تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے سو اکروڑ مسلمانوں کو آزادی دینا نہیں چاہتا اسی لئے بار بار مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرجاتا ہے ۔ اس بار بھی اس نے کشمیریوں کوپاک بھارت مذاکرات میں شرکت پر ناراضگی کا بہانا بنایا اور راہ فرار اختیار کی۔ زاہد ہاشمی نے ان خیالات کا اظہار فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریبی شہر مانت لاجولی میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے واضح الفاظ اس موقف کو دوہرایا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے ہم کشمیر پر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن بھارت نے اپنی پرانی حرکتیں اب بھی ترک نہیں کیں اور ماضی کی طرح اس بار بھی باوٴنڈری لائن پر بے گناہ کشمیروں پر فائر کھول دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے ۔ جلسے سے دیگر اہم مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں میاں ذوالفقاراحمد جتالہ ، چوہدری اعجاز، ملک لطیف، ابرار کیانی ، طاہر مہر ،خالد پرویز، منور جٹ، آصف، چوہدری اعجاز،ملک لطیف اور عاکف غنی شامل تھے۔ اس موقع پرمتعدد افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔جلسے کے دوران ہی پی ٹی آئی کے مقامی نمائندوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

مزید خبریں :