21 مارچ ، 2025
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جہاں ناظم الامورپاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پُرامن اور جمہوری جدوجہد سے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کا قیام پایہ تکمیل کو پہنچا، پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن، سلامتی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے نصب العین پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر ریاستوں کے ساتھ ہمیشہ باہمی احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے، اسے امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، تنازعات کے حل سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں نئی صبح طلوع ہو سکتی ہے۔