26 اگست ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے نیپیئر میں 18 سال قبل ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی ماں بیٹی کے ورثا کو انصاف مل گیا ، دوہرے قتل کے ملزم کو سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہد محمود 1998میں نیپیئر کے علاقے میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوا اور مزاحمت پر خاتون اور اس کی بیٹی کو قتل کردیا،1998 میں ہی وہ گرفتار ہوا اور اسے جیل بھیج دیا گیا،الزام ثابت ہونے پر 23 دسمبر 1998 کو اسے سزائے موت سنائی گئی ، سزائے موت کے خلاف ملزم نے13 اگست 1999 کو ہائی کورٹ میں اپیل کی جو مسترد کردی گئی ،ملزم نے سپریم کورٹ میں بھی اپیل کی جو کہ 17 مئی 2000 کو مسترد کردی گئی، بعد ازاں یکم اگست 2000 کو صدر پاکستان نے بھی رحم اپیل مسترد کردی،چند روز قبل ہی ملزم کے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے جس کے بعد اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔