26 اگست ، 2015
کراچی.....چیئر مین سندھ ہائیر ایجوکیشن کے موجودہ چیئر مین اورسابق وفاقی مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سے نیب حکام نے پوچھ گچھ کی ہے،ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم حسین سے ان کے دفتر واقع کلفٹن میں نیب حکام نے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ڈاکٹر عاصم سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور ذاتی معالج بھی ہیں، وہ چندروز قبل ہی لندن سے وطن واپس پہنچے تھے ، لندن میں قیام کے دوران انہوں نے آصف زرداری سے کئی ملاقاتیں کیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، وہ زیر حراست نہیں ہیں۔