پاکستان
26 اگست ، 2015

این اے154لودھراں ،مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار

این اے154لودھراں ،مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار

ملتان......لودھراں ملتان کے حلقہ این اے 154 میں مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہے ،الیکشن ٹریبونل ملتان کی عمارت کے باہرپی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جوایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہی ہے،کسی بھی تصادم اور بد مزگی کو روکنے کےلئے پولیس کی بھاری تعداد بھی موجود ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں میں پی ٹی آئی کےجہانگیر ترین نے انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے اورفاتح امیدوار صدیق بلوچ کی ڈگریوں کو چیلنج کررکھا ہے۔ الیکشن ٹریبونل ملتان نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جوآج سنایاجانا ہے تاہم کسی وجہ سےفیصلہ سنانا تاخیر کا شکار ہے۔جہانگیر ترین جیت کےلیے پر امید ہیںان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے واضح ثبوت جمع کرائے تھے،جبکہ لیگی رہنما نےکہا جو بھی نتیجہ آیا قبول ہوگا، امید ہے ٹریبونل حق و انصاف پر مبنی فیصلہ سنائے گا۔

مزید خبریں :