26 اگست ، 2015
لاس اینجلس ......سائنس فکشن،مسٹری،ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم" میز رَنر دی اسکاچ ٹرائلز "کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا۔2014کی سپر ہٹ فلم" دی میز رَنر" کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئل بھی تیار ہے ، اسی سلسلے میں سائنس فکشن،سسپنس،مسٹری،تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ فلم" میز رَنر -دی اسکاچ ٹرائلز "کے نئے مناظر جاری کر دئیے گئے۔دی اسکاچ ٹرائلزنامی کتاب سے ماخوزہدایت کارویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن،تھامس سینگسٹر،امل امین،کایا کوڈیلاریواور جیکب لوف لینڈاپنےسابقہ کرداروں میں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔ایلن گولڈ اسمتھ،مارٹی بووین اور وِک گوڈفرے کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کےگِرد گھوم رہی ہے جس کواس کے خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتاہے۔دی میز رَنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلاؤں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک اُلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔سائنس فکشن کا تڑکا اورسسپنس اور تھرل سے بھرپور مناظر لیے یہ فلم ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت18ستمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔