کھیل
26 اگست ، 2015

سلمان اور آصف کے معاملے پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، آفریدی

سلمان اور آصف کے معاملے پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، آفریدی

کراچی........پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کے معاملہ پر پی سی بی کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا تاکہ مستقبل کیلئے تگڑا پیغام دیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جناح اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے جناح اسپتال کے وارڈ فائیو میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات اور ان کی عیادت کی ، اس موقع پر شاہد آفریدی نے جناح اسپتال میں سہولیات کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کی کیلئے بیس لاکھ روپے عطیہ دیا۔ اس موقع پر قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کرکٹ پر بھی بات کی اور کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کافی کم وقت باقی ہے ، اس سے قبل ہر کھلاڑی کو آزمانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو سلمان بٹ اور محمد آصف کے معاملہ پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر وہ آج کسی مقام پر ہیں تو وہ عوام کی وجہ سے ہی ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ بھی عوام کیلئے کچھ کریں ۔

مزید خبریں :