دنیا
26 اگست ، 2015

امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران فائرنگ، 2 صحافی ہلاک

امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران فائرنگ، 2 صحافی ہلاک

ورجینیا.......امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران فائرنگ سے 2 صحافی ہلاک ہوگئے۔ ریاست ورجینیا میں ایک لائیو شو کے دوران ٹی وی چینل کی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، قاتل گولیاں برسانے کے بعد فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد نیویارک میں ٹی وی چینلز کی سیکورٹی بڑھادی گئی، ورجینیا کے گورنر نے خیال ظاہر کیا کہ حملہ آور اسی چینل کا کوئی سابق ملازم ہوسکتا ہے، تاہم حملہ آور کی خودکشی کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :