پاکستان
26 اگست ، 2015

جج کو دھمکانے پر پرویز رشید اور رانا ثناء کو برطرف کرنا چاہیے، جہانگیر ترین

جج کو دھمکانے پر پرویز رشید اور رانا ثناء کو برطرف کرنا چاہیے، جہانگیر ترین

ملتان....... تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اگر جج ن لیگ کے حق میں فیصلہ نہ کریں تو یہ لوگ غنڈا گردی کرتے ہیں، جج کو دھمکی دینے پر پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنا چاہیے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جب تک دھاندلی کے ذمے داروں کو سزائیں نہیں ملیں گی، الیکشن سسٹم درست نہیں ہو گا، الیکشن کمیشن کے ذمے داروں کو جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جج کو دھمکی دینے پر پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کو برطرف کرنا چاہئے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی بدولت مسلم لیگ ن کی تیسری وکٹ گری ہے، اب الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کو برطرف ہوجانا چاہیے، خواجہ آصف بھی نااہل ہوں گے۔جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے صدیق بلوچ نے کہا کہ اس حلقے سے ان کے باپ داد منتخب ہوتے رہے ہیں، انہوں نے دھاندلی کی ہے اور نا ہی کریں گے ، پارٹی جو حکم دے گی اس پر عمل کریں گے۔

مزید خبریں :