27 اگست ، 2015
کراچی......ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کو ان کی والدہ اعجاز فاطمہ نےچیلنج کیا ہے۔ عابد زبیری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،صوبائی حکومت،رینجرزاوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم سابق وفاقی وزیراور سیاسی شخصیت ہیںاوروہ کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں،اگرڈاکٹرعاصم پرکوئی الزام ہےتواس میں تعاون کیلئے تیارہیں۔ درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔