پاکستان
27 اگست ، 2015

ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچادیاگیا

ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچادیاگیا

کراچی.......رینجرز نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم اور چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچادیاہے۔ڈاکٹر عاصم کو گزشتہ روز حساس ادارے کے اہلکاروں نے کلفٹن بلاک ایک میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آفس کے باہر سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں ڈاکٹر عاصمکو رینجرز کے حوالے کردیا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو90روزکیلئےنظربندی مرکزمیں رکھنےکی اجازت لی جائےگی ۔ڈاکٹرعاصم پردہشت گردوں کی مالی معاونت،چائنا کٹنگ کےالزامات ہیں۔

مزید خبریں :