پاکستان
27 اگست ، 2015

ڈاکٹرعاصم حسین 90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

ڈاکٹرعاصم حسین 90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

کراچی.......انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے کردیاہے،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعاصم پردہشت گردوں کی مالی معاونت،چائنا کٹنگ کے علاوہ میگا کرپشن کے بھی الزامات ہیں۔ڈاکٹر عاصم کو گزشتہ روز حساس ادارے کے اہلکاروں نے کلفٹن بلاک ایک میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آفس کے باہر سے حراست میں لیا تھا اور بعد ازاں ڈاکٹر عاصمکو رینجرز کے حوالے کردیا گیاتھا۔اس سے قبل ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ان کی والدہ اعجاز فاطمہ نےعابد زبیری ایڈووکیٹ کے توسط چیلنج کیا تھا، دائر کی گئی درخواست میں وفاق،صوبائی حکومت،رینجرزاوردیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم سابق وفاقی وزیراور سیاسی شخصیت ہیںاوروہ کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں،اگرڈاکٹرعاصم پرکوئی الزام ہےتواس میں تعاون کیلئے تیارہیں۔

مزید خبریں :