18 مئی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد اڑا دیا گیا تاہم ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے پرکانی اباد میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھ کر دھماکہ کیا جس سے ریلوے ٹریک کا ڈیڑھ فٹ ٹکڑا اڑا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ریلوے کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متاثر ریلوے لائن کی مرمت مکمل کرکے ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کردی۔