18 مئی ، 2012
دہلی… خاتون سے چھیڑچھاڑاورمارپیٹ کے الزام میں رائل چیلنجربنگلورکے کھلاڑی لیوک پامر کو گرفتارکرلیاگیاہے۔آئی پی ایل میں ایکشن بڑھتا جارہاہے۔ کنگ خان اورسیکورٹی گارڈز کے درمیان لڑائی تو زبان تک ہی محدود تھی، مگر رائل چیلنجربنگلور کے لیوک پامر نے تو ہاتھ بھی چلادیئے،دلی کے خلاف جیت کے بعد لیوک پامر نے نجی تقریب کے دوران بھارتی نژاد امریکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی،مزاحمت پر نہ صرف خاتون کو زدو کوب کیا بلکہ اس کے منگیتر کی بھی دھنائی کردی۔خاتون اوراس کے منگیتر کو اسپتال لے جایا گیا تو لیوک پامر کو تھانے کی راہ دیکھنا پڑی۔لیوک پامر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیوک پامر پہلی بارڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث نہیں پائے گئے۔ ماضی میں ان پرنشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر بھی جرمانہ ہوچکا ہے۔