کھیل
18 مئی ، 2012

آئی پی ایل:آج دکن چارجرزاورراجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا

آئی پی ایل:آج دکن چارجرزاورراجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا

ممبئی…انڈین پریمیر لیگ میں آج دکن چارجرزاورراجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلاجائے گا،جیوسوپرمیچ براہ راست نشرکرے گا۔انڈین پریمیر لیگ میں دکن چارجرزاورراجستھان رائلز کے درمیان حیدرآباد دکن میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔اس میچ میں کمارسنگاکارا، راہول ڈریوڈ ،ڈیرن براوو، ڈیل اسٹین،شین واٹسن جیسے نامورکھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے۔آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے چودہ میچز میں چودہ ہی پوائنٹس ہیں جبکہ دکن چارجرز چودہ میچز میں صرف پانچ ہی پوائنٹس حاصل کرسکی ہے۔جیوسوپردکن چارجرز اورراجستھان رائلز کے درمیان میچ براہ راست دکھائے گا۔

مزید خبریں :