31 اگست ، 2015
لاہور........لاہورکےسروسز اسپتال سے3ماہ کا بچہ لاپتہ ہو گیا ہے،پولیس سی سی فوٹیج کے ذریعے اغواء کار خواتین اور مردکی تلاش میں مصروف ہے۔پولیس کے مطابق سروسز اسپتال سے3ماہ کے بچے ایان مستقیم کو اس کے والدین علاج کے لیےاسپتال لائے تھےجس کو تقریبا ًرات بارہ بجے اغواء کرلیا گیا۔بچے کے اغواء کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور افسران موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی سی آئی اے عمر نے بتایا کہ سی سی فوٹیچ میں اغواء کار خواتین نے نقاب کئے ہوئے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے لیکن اغوا کار وں سے اپیل ہے کہ بچہ بیمار ہے جس کا علاج ضروری ہے۔اس بچے کو کسی بھی اسپتال میں داخل کرا دیا جائے انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔