31 اگست ، 2015
کراچی........... کراچی میں ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کے قتل کے خلاف پاکستان بارکونسل کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا ۔ سندھ کے مختلف چھوٹے بڑے شہرو ں میں وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اورعدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔حیدرآباد،سکھر،خیرپور،لاڑکانہ،میرپورخاص ،نواب شاہ میں سرکٹ بینچ ،سیشن کورٹ اورماتحت عدالتوں میں مقدمات کے لئے آنے والے سائلین کو پریشانی کا سامناکرناپڑا۔ملتان ،فیصل آباد ،بہاولپور،بہاولنگر،جھنگ،گوجرانوالہ میں بھی وکلانے امیرحیدرشاہ کے قتل کی پرزورمذمت کی اور ملزمان کوکیفرِکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔چارسدہ،نوشہرہ ،مردان ،سوات سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع میں بھی وکلا احتجاجا آج عدالتوں میں پیش نہیں ۔نصیرآباداورحب سمیت بلوچستان کے کئی دیگر اضلاع میں بھی وکلاآج سراپا احتجاج بنے رہے ۔بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اورعدالتوں کے باہر احتجاجی بینرز آویزاں کئے۔