18 مئی ، 2012
اسلام آباد … صدر مملکت آصف علی زسرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21 مئی کو شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے جس سے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔ صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ ترک وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے ترکی کے گزشتہ دورہ کے دوران ترک پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔