دنیا
31 اگست ، 2015

منیر احمد ،پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر منتخب

منیر احمد ،پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر منتخب

پیرس.....رضا چوہدری .......پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کےرہنما منیر احمد، تنظیم کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ ان کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن پہلے ہی جاری ہوچکاتھا ۔ انہیں صدر منتخب کرنے کے حوالے سے باقاعدہ ایک اجلاس پارٹی رہنما چوہدری سجاد دوکہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر چوہدری جاوید اقبال سدوال نے کی۔ اجلاس میں تمام عہدیداروں نے منیر احمد کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا ۔ بعد ازاں نو منتخب صدر نے تنظیم کے دیگر عہدیداروں کی نامزدگی کا اعلان کیا جس کے مطابق جنرل سیکریٹری کے لئے چوہدری عبدالروف ڈوگہ ، سرپرست کے لئے چوہدری ممتاز پکھوال ، چوہدری اکرم وسن سینئر نائب صدر ، نائب صدر کے لئے چوہدری محمد اقبال خونن ،نائب صدرکے لئے سرفراز حسین، ایڈیشنل سیکرٹری کے لئے چوہدری اسد نواز تارڑ ، سیکرٹری فنانس کے لئے راجہ مظہر اقبال ، سیکرٹری اطلاعات کے لئے محمد زمان بٹ نامزد کئے گئے۔

مزید خبریں :