31 اگست ، 2015
اسلام آباد......یکم ستمبر سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے ، ریجن ون میں سی این جی 53پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 4روپے فی کلو سستی کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ریجن ون جس میں خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور پوٹھوہار کے علاقے شامل ہیں فی کلو سی این جی 53پیسے سستی کر دی گئی جہاں سی این جی کی نئی قیمت 76روپے 35پیسے سے کم کر کے 75روپے82پیسے مقرر کی گئی ہے ، ریجن ٹو جس میں پنجاب اور سندھ شامل ہیں سی این جی کی قیمت چار روپے کم کر کے 71روپے 50پیسے سے کم کر کے 67روپے 50پیسے فی کلو کر دی گئی ہے۔