01 ستمبر ، 2015
جمرود..........خیبرایجنسی کے جمرود بازارمیں دو دھماکے ہوئے، پہلے خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور28 افراد زخمی ہوگئے،امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔زخمیوں میں خاصہ دار فورس کے اہل کار بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمرود بازار میں خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکاکیا گیا۔دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 خاصہ دار فورس کے اہل کار سمیت 28 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ،دھماکوںکے بعد جمرود بازار کو بندکردیا گیا۔