دنیا
01 ستمبر ، 2015

ناروے میںجشن آزادی سیمینار،پاکستانیوں کی شرکت

ناروے میںجشن آزادی سیمینار،پاکستانیوں کی شرکت

اوسلو......شفقت علی رضا ......جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے نئی نسل کو آزادی کی قدروقیمت سے آگاہی کے لئے اوسلو میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں نوجوانوں سمیت پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محبوب الرحمان نے حاصل کی ۔بعدازاں قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکا خاموشی سے کھڑے ہو گئے۔سفیر پاکستان عبدالحمید وڑائچ کی زیر صدارت ہونے والے اس سیمینار میں سابق وزرا انصار برنی ،غلام سرور خان ، سردار شاہ جہان سمیت عابد راجہ ، خالد محمود ،شہزاد بٹ ،نارویجن پارلیمنٹ کے ممبران نے خطاب کیا۔سیمینار کے آرگنائزر چوہدری اظہر اقبال آف رندھیرتھے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کے لئے قائم ہوا ہے،بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت اس کے وجود کا خاتمہ نہیں کر سکتی ، ہماری افواج پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کو لاحق دہشت گردی کے خطرات سے نبرد آزما ہے اور جتنی قربانیاں پاکستان اور اس کی عوام نے دی ہیں وہ کسی اور نے نہیں دیں۔ سیمینار کے پہلے حصے کی نظامت ایس اے رضانے کی ۔سیمینار کے دوسرے حصے میں ناروے میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کے لئے پاکستان سے ترانے اور نغمات سنانے کے لئے بلال سعید ، سائرہ ارشد ، وقار ایکس ،سجاد حیدر آئے تھے جنہوں نے اپنے ترانوں اور نغمات سے ماحول کو گرمائے رکھا ۔سیمینار کے اس حصے کی میزبانی ریحان کیانی نے کی ۔ اختتام پر آرگنائزر چوہدری اظہر اقبال نے مہمانوں بالخصوص طارق شیخ ،چوہدری عدالت ،چوہدری زاہد اسلم ، ساجد رشید ،اعجاز پیارا ، مرزا یوسف ، چوہدری احسان حیدر ،چوہدری اکرم سیکریالی ،ارشد تارڑ ،چوہدری الیاس گھر،شوکت شاہ ، ذکی شاہ ، چوہدری ناصر اقبال کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

مزید خبریں :