کھیل
18 مئی ، 2012

لندن اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم سرپرائز پیکیج ثابت ہوگی، احمد عالم

لندن اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم سرپرائز پیکیج ثابت ہوگی، احمد عالم

لاہور … پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور جونیئر ٹیم کے کوچ احمد عالم کا کہنا ہے کہ لندن اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم سرپرائز پیکیج ثابت ہوگی۔ ریحان بٹ، ذیشان اشرف اور محمد عمران کی عدم موجودگی سے ٹیم کو کوئی خاص فرق نہیں پہنچے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں احمد عالم نے کہا کہ جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی، فائنل میں شکست کی وجہ خراب امپائرنگ تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ نیشنل اسکواڈ میں شامل جونیئر پلیئرز گزشتہ 2 سال سے ٹیم میں شامل ہیں ۔ احمد عالم نے کہاکہ سہیل عباس کو بہت پہلے ہی کپتان بنادینا چاہئے تھا، ان کی قیادت میں ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اولمپکس میں گرین شرٹس توقعات سے بڑھ کر پرفارم کرے گی۔

مزید خبریں :