کھیل
04 ستمبر ، 2015

ساوتھ ایمپٹن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59رنز سے شکست دیدی

ساوتھ ایمپٹن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59رنز سے شکست دیدی

ساوتھ ایمپٹن........آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے۔ آج پہلے میچ میں کینگروز ٹیم نے انگلش ٹیم کو 59رنز سے شکست دے دی ہے۔ سائوتھ ایمپٹن میں کھیلا گئے میچ میں کینگروز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں پر 305رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ71 اور ڈیوڈ وارنر 59رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ انگلش بولرز کی جانب سے عادل راشد نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 306رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ 46ویں اوور میں246 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، نیتھن کولٹرنائل، پیٹ کمنز اور شین واٹسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے 3 کیچ بھی پکڑے۔ سیریز میں کینگروز کو 0-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگلا میچ 5ستمبر کو لارڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :