22 مارچ ، 2025
سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟
جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس دن کا اعتکاف فاسد ہوا ہے صرف اس کی قضا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اور اس کی قضا کا طریقہ یہ ہےکہ ایک دن، رات روزے کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کرے، خواہ رمضان میں کرے یا رمضان کے بعد، یعنی غروبِ آفتاب سے پہلے مسجد چلا جائے اور اگلے دن روزہ رکھے اور پھر غروبِ آفتاب کے بعد واپس آجائے، عورت گھر میں نماز کی جگہ پر اعتکاف کرلے۔
البتہ عید الفطر کے دن اور ایامِ تشریق (10 تا 13 ذوالحجہ) میں قضا نہ کرے، کیوں کہ ان 5 ایام میں روزہ رکھنا شرعاً ممنوع ہے۔