18 مئی ، 2012
لاہور … پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر کا کہنا ہے کہ سہیل عباس کوپہلے ہی کپتان بنادینا چاہئے تھا، لندن اولمپکس میں ذیشان اشرف اور محمد عمران کو شامل کرنا ضروری ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سلمان اکبر نے کہا کہ سہیل عباس کو اگر ایک سال پہلے کپتان بنادیا جاتا تو پاکستان ٹیم آج کافی اچھی پوزیشن میں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذیشان اشرف، ریحان بٹ، محمد وسیم جیسے پلیئرز نے ہی پاکستان کو ایشین گیمز جتوایا، لندن اولمپکس میں ان پلیئرز کو شامل کیا جائے تو ٹیم کیلئے بہتر ہوگا۔ سلمان اکبر نے کہا کہ اگر سلیکٹرز کو ذیشان اشرف کی فٹنس پر شک ہے تو اس کا باضابطہ فٹنس ٹیسٹ لیا جائے۔ ایک سوال پر قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر سلمان اکبر نے کہا کہ ان کی اپنی خواہش بھی ہے کہ وہ المپکس کھیلیں۔