دنیا
07 ستمبر ، 2015

فرانس ، چوہدری شاہین اختر نون لیگ میں شامل

فرانس ، چوہدری شاہین اختر نون لیگ میں شامل

پیرس ......رضا چوہدری......پاکستان مسلم لیگ فرانس کے صدر چوہدری ریاض بھاپا کی طرف سے سابق وزیر ماحولیات مشاہد اﷲ کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جبکہ ایک عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر فرانس کی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری شاہین اختر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اعلان کا پرجوش نعروں سے خیرمقدم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں چوہدری شاہین اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر دیا ہے۔ امید ہے کہ ملک چند سالوں میں ہی معاشی طور پر مضبوط ملکوں کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔ادھر مشاہد اللہ کا کہنا تھا چوہدری شاہین اختر نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر کے اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے اونچے کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :