دنیا
07 ستمبر ، 2015

لندن : مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر جرائم کی شرح بڑھنے لگی

لندن : مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر جرائم کی شرح بڑھنے لگی

لندن ......لندن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر جرائم کی شرح بڑھنے لگی ، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے آٹھ سو سولہ کیس سامنے آئے۔ برطانوی اخبار دی انڈپینڈنٹ لکھتا ہے کہ لندن میں رہنے والے مسلمانوں کومذہبی بنیادوں پر جرائم کا نشانہ بنانے کی شرح میں ستر فیصد اضافہ ہوا۔ میٹروپولیٹن پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015 تک، ایک سال میں آٹھ سو سولہ Islamophobic hate crimes سامنے آئے۔ 14-2013ءکے درمیان اتنے ہی عرصے میں 478جرائم ہوئے تھے۔ لندن میں نسلی تعصب اور مذہبی نفرت پر مبنی جرائم کی شرح میں عمومی طور پر ستائیس فیصد اضافہ ہوا، جس کے تیرہ ہزار سات ،واقعات ریکارڈ ہوئے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے "اسلامو فوبک جرائم " کی وضاحت کچھ اس طرح کی ہے کہ ہر وہ جرم جو متاثرہ شخص یا کسی دوسرے شخص کو "اسلامو فوبک " محسوس ہو ، انہی جرائم کی فہرست میں آتا ہے۔ میٹ کے اعدا دوشمار کے مطابق اسلامو فوبک کے زیادہ جرائم ویسٹ منسٹر میں ہوئے ، جہاں 54 اسلامو فوبک جرائم رپورٹ ہوئے۔ جب کہ لیم بیتھ میں چالیس واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسلاموفوبک حملوں کا ریکارڈ رکھنے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے والی تنظیم ٹیل ماما کے مطابق زیادہ تراسلامو فوبک حملےخواتین پر کیے گئے ، جس میں حجاب اور اسکارف پہنی خواتین شامل ہیں۔

مزید خبریں :