پاکستان
08 ستمبر ، 2015

لاہور ، 7 کسٹم افسران 14 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور ، 7 کسٹم افسران 14 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور......نیب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار 7 کسٹمز افسران کو چودہ روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔نیب حکام نے کسٹمز افسروں کو سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔نیب حکام نے ملزمان کو نیب عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے ملزمان کو 14 روز کے ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیا۔ملزمان میں ایڈیشنل کلکٹر اور سابق اسسٹنٹ کلکٹر بھی ہیں ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی کے نام پر بڑی مقدار میں خام مال منگوایا اور اسے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا۔

مزید خبریں :