پاکستان
08 ستمبر ، 2015

سندھ ہائیکورٹ کی حلقہ بندیوں کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کی حلقہ بندیوں کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

کراچی.........سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیلیے کرائی گئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں پرصوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے 15 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے کرائی گئی حلقہ بندیوں میں شہری آبادی کو دیہی اور دیہی آبادی کو شہری علاقوں میں شامل کردیا گیا ہے جس سے وہاں کے شہریوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حلقہ بندیوں کے خلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :