08 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے لاہور کا آڈٹ آڈیٹرجنرل سے کرانے کا حکم دیتے ہوئےہاؤسنگ اتھارٹی کو تمام متعلقہ دستاویز آڈیٹرجنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہاہے کہ 19ادارے جو آڈٹ سے استثنیٰ کا دعوی کررہے ہیں ، وہ آئین کے مطابق درست نہیں ۔ آئین کے مطابق وفاقی ، صوبائی حکومتیں اور ادارے آڈٹ کرانے کے پابند ہیں۔آڈیٹر جنرل رانااسد امین اور ڈی ایچ اے کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔