پاکستان
08 ستمبر ، 2015

فیس بک پر محبت اور پھر شادی کرنے والا جوڑا گرفتار

فیس بک پر محبت اور پھر شادی کرنے والا جوڑا گرفتار

وزیرآباد........فیس بک پر محبت اور پھر کورٹ میرج کرنے والے پریمی جوڑے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سوشل نیٹ ورک پرمحبت کی ڈور میں بندھنےوالے وزیرآباد کے حمائل اور جامشورو کی یاسمین نے راولپنڈی کی عدالت میں شادی کرلی ، تاہم یاسمین کےگھروالوں نےاپنی بیٹی کےاس فیصلے کو قبول نہ کیا،اس لیےجامشورو تھانےمیں یاسمین کےبھائی منورچانڈیو نےاپنی بہن کےاغوا کا مقدمہ درج کروایا، مقدمےکےبعد پولیس پارٹی وزیرآباد پہنچی اور تھانا سٹی کے ایس ایچ او نواز گجر کی مدد سےحمائل کےگھر پرچھاپا مار کر نوبیاہتا جوڑے کو گرفتار کرلیا اور جامشورو لے گئی۔ گوجرانوالا بار کے صدر احور طفیل کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد جوڑے کی گرفتاری غیر قانونی ہے، پنجاب پولیس کو متعلقہ جوڑے کو جامشورو پولیس کے حوالے نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر جوڑے کو کچھ ہوا تو پنجاب پولیس ذمے دار ہوگی۔

مزید خبریں :