08 ستمبر ، 2015
خیبر ایجنسی........خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے اغوا کیے گئے امن لشکر کے مزید 10 رضاکاروں کو قتل کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ قمر خیل میں کالعدم لشکر اسلام نے ذخہ خیل امن لشکر کے مزید 10 یرغمال رضاکاروں کو قتل کردیا ہے۔ گزشتہ روز بھی 5 رضاکاروں کی لاشیں ملی تھیں۔ لاشوں کی حوالگی کے لئے امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جرگہ جاری ہے۔ کالعدم لشکر اسلام کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز 15 رضاکاروں کو اغوا کیا تھا۔