پاکستان
08 ستمبر ، 2015

کوئی بھی پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، سرتاج عزیز

کوئی بھی پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، سرتاج عزیز

اسلام آباد........مشیرقومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا ہے کوئی بھی پاکستان پرحملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، اگر حملہ ہوا تو دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات اوفا معاہدے کے تحت ہوگی، امید ہے کہ ملاقات کے نتیجے میں ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر تنائو میں کمی آئے گی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکراتی ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے، کشمیر کو ایجنڈا میں شامل کئے بغیربھارت سے کامیاب مذاکرات کا انعقاد ممکن نہیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دورہ افغانستان سے کابل کے ساتھ اعتماد سازی کی فضا میں بہتری آئی ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان وزیر خارجہ نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :