پاکستان
08 ستمبر ، 2015

چارسدہ:گردوں کے مریض جڑواں بھائی علاج کیلئے مسیحا کے منتظر

چارسدہ:گردوں کے مریض جڑواں بھائی علاج کیلئے مسیحا کے منتظر

چارسدہ .......پہلے بیوی، پھر جوان بیٹی، پھر دو جوان بیٹے، چارسدہ کا ایک محنت کش چھ سال میں چار جنازے اٹھاچکا ہے اور اب اس کے دو جوان بیٹے گردوں کی بیماری کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔چارسدہ کے غریب محنت کش محمودین کی زندگی دکھ اورکرب کادوسرانام ہے۔ کینسر کے عارضہ میں مبتلا بیوی اور گردوں کے مرض کا شکارہوکر 22سالہ جوان بیٹی اور 25سالہ دو جڑواں جوان بیٹے ایک ایک کر کے موت کے منہ میں چلے گئے،چھ سال کے دوران 4جنازے اپنے کاندھوں پراٹھاچکاہے۔ اب دو جڑواں جوان بیٹے ایاز اور فیاض بھی گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کرزندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ غریب باپ کہتا ہے کہ بچوں کو تڑپتاہوا مرتا نہیں دیکھ سکتا۔ کوئی علاج کرادے تو وہ دونوں بیٹے اسی محسن کودینے کو تیارہے۔سترہ سالہ جڑواں بھائی جماعت نہم کے طالب علم ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انکے علاج پر پچاس لاکھ روپے اخراجات آئیں گے، اگر بروقت علاج نا کیا گیا تو انکی زندگیاں بچانا مشکل ہوسکتاہے۔ فیکٹری میں وزن اٹھانے والا غریب مزدوراپنی دکھ بھری زندگی کا بوجھ اٹھاکرتھک چکاہے۔

مزید خبریں :