09 ستمبر ، 2015
کوئٹہ ....... کوئٹہ ، بولان اور ژوب میں ایف سی کی مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گردوں گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ،ضلع بولان کے علاقے رند علی بازار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گردجبکہ کھٹان کے کمپائونڈ سے بھاری تعداد اسلحہ برآمد کرکے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ۔
ژوب کے علاقے ’لکابند‘ میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ۔برآمد کیے گئے اسلحے میں 11 رائفلز ، 4 ہزارگولیاں اور 18 پیکٹس بارودی مواد شامل ہے۔حب میں بھی ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 44 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ، جسے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔