09 ستمبر ، 2015
راولپنڈی ......پولیس نےٹیکسلا میں جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی سے بارودی مواد برآمد کرکے 2 ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے 200ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔
ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سامان خیبرپختونخوا سے کاروباری مقاصد کے لیے لارہے تھے ،بارودی مواد پہاڑوں کو توڑنے کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔
پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔