09 ستمبر ، 2015
اسلام آباد ........وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس میں وزیر اعظم کو اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کی طرف سے ایٹمی اثاثوں اور دیگر اہم تنصیبات سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی وزراء مسلح افواج کے سربراہان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن کی طرف سے ایٹمی اثاثوں اور دیگر اہم تنصیبات سمیت ملک میں سول نیوکلر پلانٹس سے توانائی کے حصول پر بھی بریف کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف نے نیشنل کمانڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا ہے ، دورے میں سینئر عسکری حکام بھی انکے ہمرا ہ تھے ۔