دنیا
09 ستمبر ، 2015

علی گیلانی کی قیادت میں نیا اتحادقائم،3حریت رہنما شامل

علی گیلانی کی قیادت میں نیا اتحادقائم،3حریت رہنما شامل

سرینگر ......مقبوضہ کشمیر کے 3 حریت رہنماؤں نے سید علی گیلانی کی قیادت میں بننے والے نئے اتحادی فورم میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنی رہائش گاہ پریس کانفرنس کے دوران سینئر حریت رہنماؤں آغا سید حسن الموسوی الصفوی، شبیر شاہ اور نعیم احمد خان کا اپنے فورم میں خیر مقدم کیا اور دیگر رہنماؤں کو بھی فورم میں شمو لیت کی دعوت دی۔

سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کو غلام رکھنے کے لئے اسرئیل طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، آزادی کے حصول تک بھارت سے نہ کوئی سمجھوتہ کیا جائیگا اور نہ ہی کوئی مراعات قبول کی جائیں گی۔

مزید خبریں :