پاکستان
10 ستمبر ، 2015

دہلی:ڈی جی رینجرز پنجاب کےبھارتی بارڈرحکام سے مذاکرات

دہلی:ڈی جی رینجرز پنجاب کےبھارتی بارڈرحکام سے مذاکرات

نئی دہلی.........پاکستان اور بھارت کے سرحدی محافظوں کا اجلاس نئی دلی میں جاری ہے ،اجلاس میں سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ ، اسمگلنگ کی روک تھام اور قیدیوں کی واپسی سمیت کئی امور پر غور کیا جارہا ہے ۔

بھارتی حکومت کی جانب سے شرائط عائد کیے جانے کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات تو نہ ہو سکے ۔مگر اب نئی دلی میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔

بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں ہونےوالے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کررہے ہیں۔
بھارت کے23 رکنی وفد کی سربراہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک ہیں ۔

اجلاس میں سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ ، اسمگلنگ کی روک تھام اور قیدیوں کی واپسی سمیت کئی امور پر غور کیا جارہا ہے ۔ مذاکرات بارہ ستمبر تک جاری رہیں گے ۔

مزید خبریں :