پاکستان
10 ستمبر ، 2015

لاہور ، کلرکوں کا سول سیکریٹریٹ کےباہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور ، کلرکوں کا  سول سیکریٹریٹ کےباہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور .....لاہور میں کلرکوں نے اپنے مطالبات کے حق میں سول سیکریٹریٹ کےباہر مظاہرہ کیا۔ کلرکس ایسوسی ایشن کی اپیل پر سرکاری محکموں کے کلرک سول سیکرٹیریٹ کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیا۔

ان کا مطالبہ تھا کہ مہنگائی کے تناسب سے مراعات میں اضافہ کیا جائے ،جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے، دھرنا جاری رکھیں گے۔

کلرکوں کا کہنا تھا کہ حکومت ماضی میں کئی وعدے کرچکی مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :