پاکستان
10 ستمبر ، 2015

اسلام آباد ، جھنگی سیداں میں سرچ آپریشن،10 افرادزیرحراست،اسلحہ برآمد

اسلام آباد ، جھنگی سیداں میں سرچ آپریشن،10 افرادزیرحراست،اسلحہ برآمد

اسلام آباد.........اسلام آباد پولیس نے جھنگی سیداں کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، سرچ آپریشن میں بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق 80 گھروں کی تلاشی لی گئی ، 750 افراد کے کوائف چیک کیےگئے ، 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

سرچ آپریشن کےدوران 30 بور کے 3 پستول ، 1 ایس ایم جی گن ، 1 ریپیٹر، ایک ریوالور اور کئی گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں ۔

مزید خبریں :