دنیا
10 ستمبر ، 2015

ممبئی میں گوشت پر پابندی کے خلاف شیوسینا میدان میں

ممبئی میں گوشت پر پابندی کے خلاف شیوسینا میدان میں

ممبئی......بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کو جھٹکالگ گیا، ممبئی میں گوشت پر لگی پابندی کے خلاف شیو سینا میدان میں آگئی، بی جے پی اور شیو سینا میں ٹکراؤ۔

مہاراشٹرا میں گوشت پر لگی پابندی پرشیو سینا دکھانے لگی بی جے پی کو تاؤ۔ ممبئی میں جین برادری کے تہوار کے دوران میونسپل کارپوریشن نے چار دنوں کے لیے گوشت کی فروخت پر پابندی لگا دی ہےجس کی وجہ سےبی جے پی اور اس کی اتحادی شیوسینا میں اختلاف پیدا ہو گیا۔

شیوسینا کی ترجمان نیلم گورے کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کو نہیں بتانا چاہئے کہ وہ کیا کھائیں کیا نہیں، ممبئی کے میئر کو تربیت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پابندی کی وجہ سے ممبئی میں گوشت فروخت نہیں ہو رہا ،جس پر بھارتی فلمی ستاروں نے بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوناکشی سنہا نے ہندوستان کو "بین ستان" کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جہالت یا غفلت پر پابندی کیوں نہیں ہے؟ آسام کے سیلاب متاثرین کا کیا ہوا؟ترجیحات طے کی جائیں، ترجیحات۔

جبکہ سونم کپورنے کہا کہ تنگ نظر لوگوں کی وجہ سے ہندوستان ہمیشہ تیسری دنیا میں ہی رہے گا۔

مزید خبریں :